جولائی
۲۲

گوگل پیسے کہاں سے کماتا ہے

گوگل پیسے کہاں سے کماتا ہے؟
گوگل کے بارے میں تو تقریباً سب کو ہی پتہ ہے کہ وہ اپنی کمائی اشتہارات سے کرتا ہے۔ WordStream میں کام کرنے والے ریسرچرز کے مطابق گوگل اپنی آمدنی کا ستانوے 97 فیصد اشتہارات سے کماتا ہے۔ جس میں سے زیادہ کمائی اسے ایڈ ورڈز کی نیلامی کی مدد سے ہوتی ہے جس میں خریدار تلاش کے الفاظ کی بنیاد پر اشتہارات حاصل کرتے ہیں۔
بقیہ پڑھیں »

جولائی
۱۸

اللہ کے حضور میں رسولﷺ اللہ کا نام

حضرت عرباض بن ساریہؓ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: اللہ کے ہاں میرا نام اس وقت سے خاتم النبیین لکھا ہوا تھا جب آدم علیہ السلام ابھی بے روح جسم خاکی میں تھے۔ میں تمہیں ابتداء حال کی خبر دیتا ہوں کہ میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی دعا رَبَّنَا وَابْعَثْ فِیْھِمْ رَسُولاً مِنْھُم یَتْلُوْا عَلَیھِمْ اٰیٰتُکَ کا مصداق ہوں۔ پھر حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے میرے متعلق بشارت و خوشخبری یوں دی۔ یَا بَنِیْ اِسْرائِیلَ اِنِّی رَسُولُ اللّٰہِ الَیْکُمْ مُصَدِّقُ لِّمَا بِیْنَ یَدَیَّ مِنَ التَّوْرَاۃِ وَمُبَشِّرٍا بِرَسُولِ یَّاتِی مِنْ بَعْدِی اِسمُہٗ اَحْمَدُٗ۔ اور پھر میری والدہ محترمہ کا وہ خواب جس میں انہوں نے دیکھا کہ ان سے ایک نور چمکا جس سے انہیں ملک شام کے تمام محلات نظر آگئے۔ میری آمد کی خبر دیتا ہے۔

جولائی
۱۶

ہفتہ شارک

۳۱ جولائی سے شروع ہونے والے’’ہفتہ شارک‘‘ کو منانے کے لئے ڈسکوری چینل نے اٹلانٹا میں جارجیا ایکوریم کے ساتھ مل کر شارکس کو براہ راست دکھانے کا پروگرام بنایا ہے۔ مندرجہ ذیل براہ راست نشریات 7 اگست تک جاری رہے گی۔
بقیہ پڑھیں »

جون
۲۹

گوگل پلس

گوگل پلس
گذشتہ رات گوگل نے فیس بک کے مقابلے میں ایک اور نئی سروس پیش کی ہے۔ جسے گوگل پلس کا نام دیا گیا ہے۔ ابھی تک کے آثار تو یہ بتا رہے ہیں کہ واقعی یہ فیس بک کی ٹکر کی چیز ہے۔ کیونکہ انٹرفیس بھی تقریباً وہی ہے۔
بقیہ پڑھیں »

جون
۲۹

جی میل میں Personal level indicators

جی میل میں Personal Level Indicators
جی میل میں ایک ایسا فیچر بھی ہے جس میں آپ ای میل کو کھولے بغیر ہی جان سکتے ہیں کہ یہ ای میل صرف آپ کو بھجی گئی ہے یا ساتھ میں دوسروں کو بھی بھیجی گئی ہے یا میلنگ لسٹ سے آئی ہے۔
بقیہ پڑھیں »

پرانی تحریریں «